بہت سے ممالک نے ترکیہ میں قونصل خانے بند کر دیے، ترک صدر کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کو 'بھاری قیمت' چکانی پڑ سکتی ہے

2023/02/06 09:52:44
شیئر:

5 تاریخ کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ کچھ مغربی ممالک نے حال ہی میں سیکیورٹی خطرات کے بہانے  ترکیہ میں اپنے قونصل خانے بند کردیے ہیں اور ترکیہ  6 تاریخ کو کابینہ کا اجلاس منعقد کرے گا اور ضروری فیصلے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ان ممالک کے  سفیروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان کارروائیوں کو جاری نہ رکھیں ورنہ بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔
حال ہی میں متعدد مغربی ممالک نے ترکیہ میں اپنے قونصل خانوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے اور ترکیہ کے لیے سفری انتباہ جاری کیا ہے۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے حال ہی میں امریکہ، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، فرانس اور اٹلی کے سفیروں اور نمائندوں کو طلب کرکے ترکیہ میں قونصل خانوں کی عارضی بندش یا مذکورہ ممالک کی جانب سے ترکیہ کے لیے سفری وارننگ جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔