ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا کی طرف سے ترک ہلال احمر سوسائٹی اور شامی ہلال احمر سوسائٹی کو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی

2023/02/07 10:41:39
شیئر:

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا نے ترک ہلال احمر سوسائٹی اور شامی ہلال احمر سوسائٹی  کو 200،000 امریکی ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے  میں مدد فراہم کی جاسکے۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا ۔ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا کے صدر چن ژو نے دونوں ممالک کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کو تعزیتی خطوط بھیجے۔ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا اس آفت کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہےاور ضرورت پڑنے پر مزید انسانی امداد فراہم کرے گی۔