پاکستان میں چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر کئے گئے تھر کول بلاک 1 پاور پلانٹ نے کمرشل آپریشن شروع کردیا

2023/02/07 10:06:31
شیئر:

5 فروری کو پاکستان میں چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر کئے گئے تھر کول بلاک 1  کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور اسٹیشن نے باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا۔
کوئلے سے بجلی کا یہ پیداواری منصوبہ جنوبی پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں واقع ہے۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت توانائی کے تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اسے شنگھائی الیکٹرک گروپ کمپنی، لمیٹڈ کے ذریعے آزادانہ طور پر تیار اور تعمیر کیا اور  یہ گروپ اب اس منصوبے کو چلارہا ہے۔ منصوبے کی تعمیر 2019 میں شروع ہوئی۔ آپریشن میں آنے کے بعد،یہ منصوبہ پاکستانی نیشنل گرڈ کو ہر سال تقریباً 9 بلین کلو واٹ گھنٹے بجلی فراہم کرے گا، جس سے تقریباً 40 لاکھ مقامی گھرانوں کی بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی، جس سے پاکستان کو توانائی کی لاگت کو کم کرنے، توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے ، اور توانائی کے تحفظ  کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔