اقوام متحدہ کی جانب سے 2023 کے لیے چھ اہم ترجیحات کا اعلان

2023/02/07 11:07:03
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  6 فروری کو، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں اعلان کیا کہ اقوام متحدہ 2023 میں  چھ بڑی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرے گی، اور سطحی نوعیت کے امور کو ترک کر دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی اعلان کر دہ چھ ترجیحات میں امن کے حق کو یقینی بنانا، سماجی و اقتصادی حقوق اور ترقی کے حق کو یقینی بنانا، پائیدار ترقی کے اہداف کو مکمل کرنا، تنوع کا احترام کرنا، صنفی مساوات کو یقینی بنانا اور ایک جامع معاشرے کی تعمیر شامل ہیں۔