چینی شہریوں کے گروپ ٹورز کی بحالی پر چینی وزارت خارجہ کا اظہار خیال

2023/02/07 16:25:32
شیئر:



سات فروری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےکہا کہ گروپ ٹورز میں شامل چینی سیاحوں کا پہلا بیچ ، کل تھائی لینڈ،انڈونیشیا،کمبوڈیا،سنگاپور،متحدہ عرب امارات اورمصر  پہنچ گیا ہے اور ان ممالک میں چینی سیاحوں کا پرجوش استقبال کیا گیا ہے۔
ماؤ ننگ کا کہنا تھا کہ تین برس کے بعد چین کے گروپ ٹورز کی بحالی سے دنیا کی سیاحتی مارکیٹ کی بحالی میں مدد ملے گی اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے متحرک قوت بھی فراہم ہو گی۔