شی جن پھنگ کا چینی جدیدیت کو صحیح طور پرسمجھنے اور بھرپور انداز میں آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور

2023/02/07 19:53:36
شیئر:

چھ فروری کو چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) میں ایک مطالعاتی سیشن کی  افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے چینی جدیدیت کو صحیح طریقے سے سمجھنے اور بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے نومنتخب اراکین اور متبادل ارکان کے علاوہ صوبائی اور وزارتی سطح کے اہم حکام نے بھی شرکت کی۔