چین کی پہلی سوشل ریسکیو فورس امدادی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے ترکیہ روانہ

2023/02/07 10:14:23
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کی رپورٹ کے مطابق  چین کی پہلی سوشل ریسکیو فورس 'ریم ریسکیو ٹیم'  بیجنگ  وقت کے مطابق 7 فروری کی صبح ترکیہ میں زلزلے کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے کے لئے روانہ ہو رہی ہے۔ ٹیم آٹھ زلزلہ بچاؤ ماہرین پر مشتمل ہےجو بین الاقوامی ریسکیو تجربے کے حامل ہیں۔ان کے پاس  جدید لائف سرچ ریڈار آلات، ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کے آلات  اور تلاش اور بچاؤ میں مدد فراہم کرنے والا کتا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، ترکیہ میں سمندر پار چینیوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت آفات سے نمٹنے کے سامان کا  انتظام کیا ہے، اور یہ سامان جس میں خیمے، سلیپنگ بیگز، کمبل وغیرہ شامل ہیں، کی پہلی کھیپ 7 تاریخ کو متعلقہ ترکیہ  محکموں کو پہنچائی جائے گی۔