چینی حکومت کی جانب سے ترکیہ اور شام کے لیے ہنگامی امداد

2023/02/07 15:20:58
شیئر:


سات فروری کو چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون  ایجنسی کے نائب سربراہ دنگ بو چھنگ نے چائنا میڈیا گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے  ترکیہ اور شام کو امداد فراہم کرنے کے لیےفوری طور پر ہنگامی امدادی نظام کا آغاز کرنے کافیصلہ کیا ہے۔پہلی کھیپ میں ترکیہ کو چار کروڑ یوان مالیت کی امداد فراہم کی جائے گی ،جس میں ہیوی سٹی ریسکیو ٹیم،طبی ٹیم اور فوری ضرورت کا امدادی سازوسامان شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ چین کے مختلف طبقہ ہائے زندگی بھی ترکیہ اور شام کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا نے بالترتیب ترکیہ اور شام  کو 200،000 امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ترکیہ میں مقیم چینیوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت آفات سے نمٹنے کے سامان کا  انتظام کیا ہے،  خیمے، سلیپنگ بیگز اور کمبل وغیرہ پر مشتمل اس سامان کی پہلی کھیپ 7 فروری  کو ترکیہ  کے متعلقہ محکموں تک پہنچا دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ،چین کی پہلی سوشل ریسکیو فورس 7 فروری کی صبح ترکیہ میں زلزلے کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے کے لئے روانہ ہوئی۔چینی حکومت  صورتحال اور حقیقی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اپنی صلاحیت کے مطابق ترکیہ اور شام کو مدد فراہم کرتی رہے گی ۔