چینی گو مینگ تانگ پارٹی کے نائب چیئرمین مین لینڈ کےدورے پر متعدد سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، چینی ریاستی کونسل

2023/02/08 15:47:25
شیئر:

آٹھ فروری کو چینی ریاستی کونسل کی دفتر برائے امورِ تائیوان کی ترجمان چو فنگ لیئن نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی گو مینگ تانگ پارٹی کے نائب چیئرمین شیا لی یان،  چائنیز مین لینڈ کا دورہ کریں گے اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے متعدد سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تائیوان کے معاشرے میں مرکزی رائے عامہ امن، ترقی، تبادلوں اور تعاون پر مبنی ہے۔ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی ڈی پی پی کی انتظامیہ اپنے سیاسی مفادات کی بنا پر بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر علیحدگی کی جو کوشش کر رہی ہے، وہ تائیوان اور تائیوان کے ہم وطنوں کے مفادات کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور یہ تائیوان کے  مفادات کے لئے بڑا خطرہ ہے۔