ترکیہ کے کئی حصوں میں امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں

2023/02/08 10:58:05
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگاروں نے ترکیہ سے اطلاع دی ہے کہ ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد ہمسایہ ممالک بشمول ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، مصر اور دیگر ممالک نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ اور شام کو انسانی ہمدردی کا سامان فراہم کریں گے۔ 
علاوہ ازیں روس، چین اور دیگر ممالک نے بھی امدادی ٹیمیں ترکیہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق 7 تاریخ کو چینی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی چینی ریسکیو ٹیم ایک خصوصی طیارے  سے ترکیہ کے لئے  روانہ ہوئی  ہے۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے سات تاریخ کی شام کو بتایا کہ 36 ممالک سے تعلق رکھنے والے  3319 سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار اس وقت امدادی مقام پر کام کر رہے ہیں اور 7 ممالک کی امدادی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔