ایرانی صدر کے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے حکم نامے پر دستخط

2023/02/08 16:16:17
شیئر:

سات فروری  کو ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت کے قانون پر عمل درآمد کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ 
 ایرانی صدر کی ویب سائٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی  نے ایس سی او میں ایران کی شمولیت کا قانون،عمل درآمد کے لیے ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے کردیا ہے۔  شنگھائی تعاون تنظیم نے معیشت سمیت کئی دیگرشعبوں میں نمایاں سرگرمیاں سر انجام دی ہیں اور ایران ، باضابطہ شمولیت کے بعد متعلقہ شعبوں میں اپنے مفادات کا زیادہ مؤثر طریقے سے تحفظ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت  "بیلٹ اینڈ روڈ" اقدام میں بھی ایران کی شرکت کو فروغ دے گی۔
یاد رہے کہ 27 نومبر 2022 کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا ۔ اس سال 28 جنوری کو ایران کے آئین کی گارجین کونسل نے اعلان کیا کہ اس نے اس بل کی منظوری دے دی ہے۔