چین میں انٹلیکچوئل پراپرٹی انشورنس (2022) کی ترقی پر وائٹ پیپر کا اجرا

2023/02/08 15:45:12
شیئر:

آٹھ فروری کو  چین کے اسٹیٹ انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس کے انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر نے چین میں انٹلیکچوئل پراپرٹی انشورنس
(2022) کی ترقی پر وائٹ پیپر جاری کیا۔ وائٹ پیپر  کے مطابق ، چین کی تخلیقات کی صلاحیت میں مسلسل بہتری، کیپٹل مارکیٹ کی بتدریج خوشحالی اور انٹلیکچوئل پراپرٹی سسٹم اور صلاحیتوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ چین کی انٹلیکچوئل پراپرٹی فنانشل سروسز وجود میں آئیں۔ چین کی انٹلیکچوئل پراپرٹی فنانس کے ایک اہم حصے کے طور پر  انٹلیکچوئل پراپرٹی انشورنس کاروباری اداروں کے دانشورانہ ملکیت کے خطرات کو حل کرنے کا ایک مؤثر طریقہ فراہم کرتی ہے  اور دانشورانہ ملکیت کے تحفظ کی ضروریات کو پورا کرنے ، اس کے عملی خطرات کی روک تھام اور اس کی آپریشنل سروس کے نظام کی تعمیر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی انٹلیکچوئل پراپرٹی انشورنس نے تقریبا ہر قسم کی دانشورانہ ملکیتوں کے حقوق کا احاطہ کیا ہے ، جیسے پیٹنٹ ، ٹریڈ مارک ، کاپی رائٹس ، جغرافیائی اشاریے ، مربوط سرکٹ لے آوٹ ڈیزائن ، پودوں کی نئی اقسام اور تجارتی راز ، جس میں دانشورانہ ملکیت کی تخلیق ، تحفظ اور درخواست کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 2022 کے اختتام تک ملک بھر میں 22 سے زائد صوبوں اور 99 پریفیکچرز اور شہروں نے انٹلیکچوئل پراپرٹی انشورنس کا کاروبار کیا اور 28،000 سے زائد کاروباری اداروں کے لیے 46،000 سے زائد پیٹنٹ اور ٹریڈ مارکس سمیت دیگر شعبوں کو  ایک اعشاریہ ایک کھرب یوان سے زائد کا رسک پروٹیکشن فراہم کیا گیا۔