جنوری میں چینی بینکوں کی جانب سے قرض دینے کی رفتار میں تیزی

2023/02/08 15:41:30
شیئر:

متعدد چینی بینکوں کے اعداد و شمار سے سامنے آیا ہے کہ جنوری میں قرضے دینے کا حجم حالیہ سالوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔  انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا، ایگریکلچرل بینک آف چائنا، بینک آف چائنا، بینک آف کمیونی کیشنز اور پوسٹل سیونگز بینک سمیت بڑے بینکوں کے ساتھ ساتھ شن یے بینک اور زے چیانگ کمرشل بینک جیسے جوائنٹ سٹاک بینکوں میں بھی رواں سال جنوری میں، تقریبا تین سال کے اسی عرصے میں قرضوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  مختلف بینکوں کے قرضوں کا ڈھانچہ بھی بہتر  ہو گیا ہے۔ درمیانے اور طویل مدتی قرضوں کا تناسب بڑھتا رہا ہے اور بہت سے بینکوں نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تیزی کے ساتھ قرضے دئیے ہیں۔ 
انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے کارپوریٹ فنانس بزنس ڈپارٹمنٹ کے سینئر ماہر حو گوناگ ون کا کہنا ہے کہ جنوری کے بعد سے ہمارے کارپوریٹ قرضوں کے ڈھانچے کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے جس میں مینوفیکچرنگ قرضوں کا حجم 200 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا ہے جو سال بہ سال دو گنا زیادہ ہے۔ جنوری میں ، ایگریکلچر بینک آف چائنا کے ساٹھ فیصد قرضے دیہی علاقوں کی ترقی اور جامع فنانس کے شعبےمیں دئیے گئے۔ متعدد بیکنوں کی جانب مینوفیکچرنگ ، چھوٹے اور مائیکرو انٹرپرائزز  اور گرین فنانس کے لیے قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔اس کے علاوہ، مختلف بینکوں نے کھپت کی حمایت اور توسیع کو بھی ترجیح دی ہے اور کیٹرنگ ، ثقافت اور سیاحت سمیت دیگر صنعتوں کی حوصلہ افزائی  پر زور دیا ہے۔