چین مسابقت کے ذریعے چین -امریکہ تعلقات کو بیان کرنے کی مخالفت کرتاہے، چینی وزارت خارجہ

2023/02/08 17:40:27
شیئر:


فروری کو  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں چین سے متعلق بیانات کےحوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین، مسابق

ت سے خوفزدہ نہیں ہے، لیکن مسابقت کے ذریعے  چین-امریکہ تعلقات کو بیان کرنےکی مخالفت کرتا ہے۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے یہ مانتا ہےکہ چین- امریکہ تعلقات ہار جیت کا زیرو سم گیم نہیں ہیں۔چین اور امریکہ کی انفرادی کامیابیاں  ایک دوسرے کے لیے چیلنجز نہیں بلکہ مواقع ہوں گی اور اس دنیا میں  چین اور امریکہ کی ایک ساتھ ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مسابقت سے گریز نہیں کرتا اور نہ ہی ڈرتا ہے، لیکن ہم چین اور امریکہ کے تمام تر تعلقات کو مسابقت کے ذریعے بیان کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔چین سمجھتا ہے کہ مسابقت کے بہانے دوسرے ملک کو بدنام کرتے ہوئے اس کے جائز ترقیاتی حقوق کو محدود کرنا یہاں تک کہ عالمی صنعتی و  سپلائی چین کو نقصان پہنچانا ایک بڑے ،ذمہ دار  ملک کو زیب نہیں دیتا ہے ۔