کئی ممالک نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھیجی ہیں اور امداد فراہم کی ہے

2023/02/08 10:17:48
شیئر:

ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے بعد  کئی ممالک نے خطے میں تلاش اور بحالی کے کاموں کے لیےامدادی ٹیمیں بھیجی ہیں اور ضروری انسانی امداد بھی فراہم کی ہے۔
پاکستانی بری فوج نے 7 تاریخ کو ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں دو خصوصی ریسکیو دستے بھیجے، ان دستوں میں  ریسکیو ماہرین، سرچ اینڈ ریسکیو کتے، سرچ آلات ،  فوجی ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم اور ایک سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم شامل ہے۔
7 فروری کو افغان عبوری انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے متاثرین کے لیے بالترتیب ایک کروڑ افغانی اور 50 لاکھ افغانی عطیہ کرے گی۔