امریکی پابندیوں نے شام میں انسانی امداد کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی ہے، شامی وزارت خارجہ

2023/02/08 10:35:19
شیئر:

شام کی وزارت خارجہ نے 7  تاریخ کو  ایک بیان جاری کیا جس میں امریکہ کی جانب سے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے والےدعویٰ  کی تردید کی گئی  ہے کہ شام کے خلاف پابندیاں شام کو انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں ہیں۔ درحقیقت، زلزلے کا سامنا کرتے ہوئے، شامیوں نے اپنے  ہاتھوں سے ملبے میں کھدائی کی کیونکہ ان کے پاس مطلوبہ سازوسامان اور امدادی سازو سامان نہیں ہیں۔شام کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شامی امدادی ٹیموں کے پاس ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کے لیے آلات نہیں ہیں، اس لیے انھیں امدادی کاموں میں دوگنا وقت صرف کرنا پڑا۔
شام کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام جھوٹ بول سکتے ہیں لیکن شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تصاویر  جھوٹ نہیں بولتی۔ پابندیوں کے باوجود شامی عوام  طاقت اور عزم کے ساتھ اس آفت کا جواب دے رہے ہیں۔