یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

2023/02/09 11:18:26
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی درخواست پر سلامتی کونسل نے یوکرین میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور دیگر امور پر ایک اجلاس منعقد کیا۔ چینی نمائندے نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ پابندیوں میں توسیع بند کریں، ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں اور  مذاکرات کے ذریعے بحران کو حل کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب ڈائی بنگ کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقے میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کا استعمال جاری ہے جس سے مزید شہری ہلاکتیں ہوں گی اور اس سے بھی زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ کچھ ممالک میدان جنگ میں مسلسل ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی اقسام اور دائرہ کار میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں اور ان ممالک نے پراکسی جنگ شروع کررکھی ہے۔ چین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ جنگ بندی اور امن کی بحالی کا بنیادی حل مذاکرات ہیں۔ ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششوں کو متحد کرے، متعلقہ فریقین کو جلد از جلد مذاکرات کی طرف لوٹنے کی ترغیب دے اور سیاسی ذرائع سے بحران کو حل کرے۔