چین کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اتھارٹی کے بغیر یک طرفہ پابندیوں یا لانگ آرم دائرہ اختیار کی مخالفت

2023/02/09 16:35:29
شیئر:

 

 


نو فروری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے جی سیون ممالک کی جانب سے ممکنہ تعزیری اقدامات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ یوکرین کے حوالے سے چین کا موقف واضح اور مستقل ہے۔چین پرامن مذاکرات کے ذریعے صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ  چین ہمیشہ سے بین ااقوامی قانون کی بنیاد  اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اتھارٹی کے بغیر یک طرفہ پابندیوں یا لانگ آرم دائرہ اختیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین ، اپنے صنعتی و کاروباری اداروں کے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اختیار کرےگا۔