8 فروری کو چائنا سدرن ایئر لائنز کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد انٹرنیشنل
ایئرپورٹ پر اتری یوں تین سال بعد سنکیانگ سے پاکستان کے لیے باقاعدہ بین الاقوامی
ایئر لائین کی بحالی ہوئی۔ سنکیانگ میں 2020 کے بعد سے یہ جنوبی ایشیا کے لیے پہلی
براہ راست مسافر پرواز ہے۔
حال ہی میں سنکیانگ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی
میں تیزی آ رہی ہے۔ فی الحال، الماتی، بشکیک، دوشنبہ، تاشقند اور تبلیسی تک پرواز
کی بحالی کے بعد ، ارمچی سے تہران اور باکو تک کی پروازیں بھی بحال کی جا رہی ہیں۔