چین ، چینی و امریکی وزرائے دفاع کے درمیان بات چیت کے حوالے سے امریکی تجویز کو قبول نہیں کرتا ہے۔ چینی وزارت دفاع

2023/02/09 18:27:03
شیئر:

نو فروری کو ، چین کی وزارت دفاع کے ترجمان تان کھہ فے نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان چین کے ان مینڈائیر شپ  واقعے کے حوالے سےٹیلیفونک گفتگو کی تجویز پیش کی تھی جسے چین نے قبول نہیں کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے چین کے ان مینڈ ائیر شپ کو فوجی طاقت کے ذریعے گرایا  جو  بین الاقوامی طرز عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔امریکہ کی جانب سے اس غیرذمہ دارانہ اور سنگین غلطی کے باعث، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بات چیت اور تبادلوں کے لیے ماحول سازگارنہیں ہے، لہذا چین، امریکی تجویز کو قبول نہیں کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعے کی نوعیت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ نےاپنے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ چین ایسی نوعیت کے  حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔