چین میں کوویڈ وبا کی صورتحال مستحکم رہی ہے، چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن

2023/02/09 15:48:51
شیئر:


 

9 فروری کو چینی ریاستی کونسل کے وبا کی مشترکہ روک تھام اور کنٹرول میکانزم نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر چین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے کہا کہ  حال ہی میں چین میں کوویڈ وبا کی صورتحال مستحکم رہی ہے اور مجموعی رجحان مثبت ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہناہے کہ تا حال چین میں وبائی وائرس کا نیا ویرینٹ یا وائرس کے پھیلاو  کی صلاحیت میں اضافہ نہیں دیکھا گیا۔