نیٹو کو سرد جنگ کی سوچ اور نظریاتی تعصب کو ترک کرنا چاہیئے، چین کی وزارت خارجہ

2023/02/09 16:33:26
شیئر:


نو فروری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ایک طرف تو  نیٹو  روایتی دفاعی علاقوں اور دائرے سے باہر  نکلی ہے اور اپنے ارکان سے فوجی اخراجات بڑھانے کو کہا ہے ،لیکن دوسری طرف اس نے چین کے حوالے سے بے بنیاد بیانات دیے جو دوہرے معیار کی ایک مثال ہے۔چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور امن و سلامتی کے معاملات پر بہترین ریکارڈ کا حامل ملک ہے۔چین نے کسی ملک پر جارحیت نہیں کی،کوئی پراکسی وار نہیں چھیڑی اور چین دنیا میں فوجی سرگرمیاں بھی نہیں کرتا نہ ہی  فوجی طاقت سے دوسرے ممالک کو دھمکاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  نیٹو کو تنازعات کو ہوا دینے کی بجائےسرد جنگ کی سوچ اور نظریاتی تعصب کو ترک کرنا چاہیئے اور  یورپ نیز دنیا کے استحکام کے لیے اپنے کردار پر غورکرنا چاہیئے۔