شنزو 15کے خلابازوں کی کیبن سے باہر سرگرمیاں کامیابی کے ساتھ مکمل

2023/02/10 15:29:19
شیئر:

 

      
بیجنگ کے وقت کے مطابق 10 فروری کے رات بارہ بج کر سولہ منٹ پر  تقریبا 7 گھنٹوں کی کیبن سے باہر سرگرمیوں کے بعد، چینی شینژو 15 کے خلابازوں نے کیبن سے باہر سرگرمیوں کے تمام طے شدہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔فی الحال چینی خلاباز بحفاظت تجرباتی ماڈیول میں واپس آ چکے ہیں ۔ چائنا ایسٹروناٹک سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے ایسوسی ایٹ ریسرچر لیو لیانگ نے کہا کہ موجودہ مشن کی ایک  اہم خصوصیت یہ ہے کہ خلابازوں کے کیبن سے باہر جانے کا راستہ نسبتا طویل ہے۔ وہ، ون تھیان کیبن سے نکل کر منگ تھیان کیبن کے ذریعے  کور ماڈیول میں جاتے ہیں اور آخر میں انہیں ون تھیان کیبن میں واپس آنا ہوتا ہے۔ یہ راستہ بہت طویل ہے جب کہ سابقہ مشنز میں ایسا نہیں تھا۔
   اطلاعات کے مطابق ، کیبن سے باہر موجودہ سرگرمیوں میں خلابازوں نے پہلی بار اپنے ساتھ بڑے سائز کا فٹ لمیٹر اور ایک ایکسٹرا ویکیولر آپریشن پلیٹ فارم رکھا ہوا تھا ، اور کمبائنڈ آرم  کی مدد سے بڑے پیمانے پر منتقلی کی تھی جسے خلا میں انسان کے تحفظ کے حوالے سے  اقدامات کے معیار میں بہتری کے تقاضے بھی سامنے آئے ہیں ۔اس کے علاوہ موجودہ مشن میں ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی کا بھی بھرپور استعمال کیا گیا اور سیمولیشن کے لئے ڈیجیٹل خلائی اسٹیشن پر انحصار کیا گیا اور روبوٹک آرم  اب کیبن سے باہر کی مشق کے دوران پہلی بار رئیل موشن میں نہیں ہے ۔
   یاد رہے کہ  30 نومبر، 2022 کو خلائی اسٹیشن کمپلیکس میں کامیابی کے ساتھ تعینات ہونے کے بعد، شینژو- 15 کا عملہ 70 دن سے زیادہ عرصے سے خلا میں  کام کر تا چلا آرہا ہے اور مدار میں  طبی چیک اپ ، بے وزنی کی حالت میں  حفاظتی مشقوں سمیت  خلائی سائنس کے دیگر تجربات بھی کیے ہیں.