اقوام متحدہ کے عہدے داروں کا شام میں امداد کو سیاسی رنگ نہ دینے کا مطالبہ

2023/02/10 09:52:42
شیئر:

9 تاریخ کو شام کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی  کیئر پیٹرسن نے کہا کہ شام میں آفات کے بعد امدادی کارروائیوں کو 'سیاسی رنگ' نہیں دیا جانا چاہیے۔

پیٹرسن نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے امریکہ اور یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے کہ شام کے خلاف پابندیاں آفات کے بعد کی امداد میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں۔ انہوں نے شامی حکومت اور حزب اختلاف کے زیر کنٹرول علاقوں کو امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہنگامی امداد کو سیاسی رنگ نہیں دیا جا سکتا۔

سنہ 2011 میں شام کی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے شامی حزب اختلاف کی افواج کی بھرپور حمایت کی اور پراکسی وار کی مدد کرکے شامی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں جنگ اور تنازعہ آج تک جاری ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں نے شامی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
اس ماہ کی چھ تاریخ کو ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے نے شام کو بھی شدید متاثر کیا ۔شامی حکام نے مغربی ممالک پر یکطرفہ پابندیوں کا الزام عائد کیا ہے کہ وہ زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔