شینژو- 15کے خلابازوں کی پہلی بار کیبن سے باہر کی جانے والی سرگرمیوں میں کون سے اہداف مکمل کئے گئے؟

2023/02/10 15:54:22
شیئر:

بیجنگ کے وقت کے مطابق 10 فروری کو  شینژو -15 کے خلابازوں نے کیبن سے باہر سرگرمیوں کے تمام طے شدہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔اسی دوران  انہوں نے منگ تھیان کیبن کے باہر قائم ایکسپینشن پمپ کی تنصیب  کو مکمل کیا اور خلائی اسٹیشن کے کارگو آؤٹ آف کیبن کی انسٹالیشن کےکام کا ابتدائی مرحلہ بھی سر انجام دیا گیا ہے۔ اس کلیدی ٹیکنالوجی کے حصول سے خلائی کیبن کے اندر اور باہر کارگو ایکسچینج کی کارکردگی بہت بہتر ہو جائےگی، جس کی وجہ سےآئندہ  خلابازوں کی کیبن سے باہر نکلنے کی تعداد اور کام کے بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ منصوبے کے مطابق کیبن سے باہر کارگو کی تنصیب کا کام مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔