ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا کی جانب سے طبی سامان کی پہلی کھیپ دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی

2023/02/10 09:34:50
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 9 فروری کی شام کو ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا کی جانب سے شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے فراہم کیے جانے والے طبی سامان کی پہلی کھیپ دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی اور اس کھیپ کے ساتھ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا کے امدادی کارکن بھی موجود تھے۔

چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے اس سے قبل شامی عرب ہلال احمر کو ہنگامی انسانی امداد کے طور پر 200،000 ڈالر فراہم کیے تھے۔ چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈنگ بوچھنگ نے 8 تاریخ کو کہا کہ شام کو 30 ملین یوآن کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جس میں 2 ملین امریکی ڈالر نقد امداد اور شام کے لئے فوری طور پر ضروری امدادی سامان شامل ہے، اس کے علاوہ خوراک کی امداد کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لائی جا رہی ہے.