ہم کسی بھی طرح کی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں جو بچاؤ میں مداخلت کرتی ہیں ،انتونیو گوتریس

2023/02/10 09:48:56
شیئر:

9 فروری کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ترکیہ میں زلزلے پر ایک تقریر میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے فوری طور پر ردعمل دے رہے ہیں اور ہنگامی امداد، خوراک، طبی سامان، تھرمل کمبل اور دیگر سامان فراہم کر رہے ہیں۔
انتونیو گوتریس نے اپنی تقریر میں تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ امدادی کارکنوں کو بلا روک ٹوک کام کرنے کی اجازت دیں اور فوری طور پر انسانی امداد میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ایمرجنسی رسپانس شروع کرنے کے لئے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ سے 20 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ بات اب سب پر واضح ہو جانی چاہیے کہ کسی بھی قسم کی پابندیاں شامی عوام کی موجودہ امدادی کوششوں میں مداخلت نہیں کر سکتیں۔