نارتھ اسٹریم گیس پائپ لائن کی رپورٹ اگر درست ثابت ہوئی تو امریکا کو ایک ذمہ دارانہ وضاحت دینی ہوگی، چینی وزارت خارجہ

2023/02/10 16:41:08
شیئر:


 

10 فروری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے  ' نارتھ اسٹریم' پائپ لائن کے حوالے سے معروف امریکی تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش کی ایک رپورٹ سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ چین نے متعلقہ رپورٹ نوٹ کی ہے۔نارتھ اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن اہم بین الاقوامی بنیادی انفراسٹرکچر ہے اور دھماکے کا عالمی توانائی مارکیٹ اور عالمی ماحولیات پر بے حد منفی اثر پڑا ہے۔ترجمان نے کہا کہ  اگر ہرش کی تحقیقاتی رپورٹ درست ثابت ہوئی تو یہ عمل ناقابل قبول ہے اور اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ امریکہ کو دنیا کو  ایک ذمہ دارانہ وضاحت دینی ہوگی۔