امریکا کو غیرقانونی یک طرفہ پابندیوں اور لانگ آرم دائرہ اختیار کوختم کرنا چاہیئے،چینی وزارت خارجہ

2023/02/10 16:39:23
شیئر:


دس فروری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے کہا کہ امریکا کو غیرقانونی یک طرفہ پابندیوں اور لانگ آرم دائرہ اختیار کو ختم کرنا چاہیئے اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک کی حیثیت سے اپنے بین الاقوامی فرائض کو حقیقی معنوں میں نبھانا چاہیئے۔
 ماو نینگ کا کہنا تھا کہ سال2021  تک امریکا کے تعزیری اقدامات کی کل تعداد 9400 سے زائد ہو چکی ہے اور امریکا کا لانگ آرم دائرہ اختیار چین،روس،ایران،شام،شمالی کوریا،کیوبا،فرانس،برطانیہ،جرمنی اور جاپان سمیت دیگر ممالک کو متاثر کر چکا ہے۔