اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا انسداد دہشت گردی کی صورتحال پر عوامی اجلاس

2023/02/10 10:35:51
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 9 تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسداد دہشت گردی کی صورتحال پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ کی  انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر جناب چن وائی سیونگ نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ کثیر الجہتی تعاون کے ذریعے ہی ہم ابھرتے ہوئے عالمی دہشت گردی کے خطرے کا کامیابی اور موثر انداز میں جواب دے سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے کہا کہ مختلف فریقوں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ سے یہ بات پوری طرح ظاہر ہوتی ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ اب بھی بہت سنگین ہے۔ چانگ جون نے نشاندہی کی کہ غربت اور اس سے وابستہ معاشی محرومی اہم عوامل ہیں جو دہشت گردی کو جنم دیتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور دہشت گردی کی سرزمین کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔