چینی صدر کی افریقہ میں موجود چینی طبی عملے کی حوصلہ افزائی

2023/02/10 15:14:27
شیئر:



نو فروری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے سینٹرل افریقن ری پبلک میں امداد فراہم کرنے والے چینی طبی عملے کے نام تحریر کردہ جوابی خط میں کہا کہ وہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں تاکہ بنی نوع انسان کی مشترکہ صحت عامہ کے فروغ میں بہترین کردار ادا کیا جائے۔
 چینی صدر نے چینی طبی عملے کے ارکان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ  آپ نہ صرف جان بچانے والے فرشتے ہیں بلکہ دوستی کے پیامبر بھی ہیں ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ چینی عوام امن اور جان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بیرونی طبی امداد ہی اس کی عکاس ہے۔انہوں نے تمام طبی عملے سے یہ امید ظاہر کی کہ وہ مقامی عوام کی صحت کے لیے بھرپور خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ چین نے پہلی طبی امدادی ٹیم 1963 میں  الجزائر بھیجی تھی۔ساٹھ برسوں میں چین نے 76 ممالک اور علاقوں تک کل تیس ہزار طبی کارکنان پھیجے ہیں اور 29 کروڑ مریضوں کا علاج کیا ہے۔فی الحال دنیا کے 56 ممالک میں چینی طبی امدادی ٹیمیں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔