روس کی جانب سے نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے دھماکے کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ

2023/02/11 16:45:52
شیئر:

امریکی سینئر تفتیشی صحافی سیمور ہرش نے آٹھ فروری کو  انٹرنیٹ پر ایک مضمون شائع کیا جس میں براہ راست امریکی حکومت پر 'نارڈ اسٹریم' قدرتی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووانے 10 تاریخ کو کہا کہ اس حوالے سے بین الاقوامی تحقیقات ہونی چاہیے۔ زخارووا نے کہا کہ روس نے بار بار ڈنمارک اور سویڈن کی حکومتوں کو نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کے دھماکے کی تحقیقات میں حصہ لینے کی تجویز  دی تھی  لیکن ان سب کو مسترد کر دیا گیا ۔ زخارووا نے نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے دھماکے کی قابل اعتماد اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ دنیا واضح اور درست نتائج  حاصل کر سکے ۔
اسی دن جرمن بنڈس ٹاگ کی رکن سیورم ڈیڈلن نے نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے دھماکے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ۔