حالیہ زلزلے سے 5.3 ملین شامیوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ, یو این ایچ سی آر

2023/02/11 17:23:11
شیئر:

حالیہ شدید زلزلے کی وجہ سے ترکیہ سے ساتھ ساتھ  شام کے شمالی حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔  10 تاریخ کو اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر نے بتایا کہ حالیہ شدید زلزلے کی وجہ سے شام میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔ایک اندازے کے مطابق زلزلے سے  5.3 ملین شامی بے گھر ہو جائیں گے۔
10 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں شام میں یو این ایچ سی آر  کے نمائندے شیونکا دھانپالا نے کہا کہ ادارے کے کام کی موجودہ توجہ آفت زدہ علاقوں کے لیے خیمے اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے اسی دن ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی جانب سے زلزلے کے دن شمال مغربی شام کے 16 ہسپتالوں کو طبی سامان کی فراہمی کی گئی ۔تاہم زلزلے سے ہونے والے شدید نقصانات کی وجہ سے شام کا طبی نظام، جس میں ہنگامی سامان کی کمی ہے، اب بھی شدید دباؤ کا شکار ہے۔