مغرب سیاست کو انسانیت پسندی پر فوقیت دیتا ہے، شامی صدر

2023/02/11 17:28:35
شیئر:

امریکہ اور مغرب کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں نے  زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی امداد کی کوششوں کو مزید بدتر بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی رائے عامہ کے دباؤ میں امریکی حکومت نے 9 تاریخ کو  اعلان کیا کہ شام کے خلاف پابندیوں میں عارضی طور پر 180 دنوں کے لیے نرمی  کی جائے گی ، اور وہ بھی صرف شامی زلزلہ متاثرین کو  متعلقہ امداد کی فراہمی کےلئے۔

دس تاریخ کو جب شام کے صدر بشار الاسد نے آفت زدہ علاقے کےدورے کے موقع پر  مغربی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ انسانیت پر سیاسی مقاصد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کا مطالبہ ہے کہ امریکہ فوری اور غیر مشروط طور پر شامی عوام پر عائد یکطرفہ پابندیوں، شام کے ساتھ اس کی دشمنی اور اقوام متحدہ کے چارٹر  کی  بنیاد پر بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات  کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزیوں کو ختم کرے۔