زلزلہ سے متاثرہ ترکیہ کے کئی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں

2023/02/11 16:35:36
شیئر:


شدید زلزلے کے پانچ روز بعد ترکیہ میں کئی مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ درجنوں ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ دس ہزار سے زائد امدادی کارکن ملبے تلے دن رات کام کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو میں حصہ لے رہے ہیں ۔

ترکیہ میں مصروف چینی ریسکیو ٹیموں  نے اب تک ملبے تلے سے  4 افراد کو  زندہ بچایا ہے اور  دیگر 5 متاثرین کی تلاش کی ہے۔ علاوہ ازیں  منہدم ہونے والی 25 دیگر عمارتوں کے ملبے میں سرچ اینڈ ریسکیو کا کام کیا جا رہا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق  گیارہ  تاریخ کو ترکیہ کی نیشنل ایمرجنسی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ترکی میں آنے والے شدید زلزلے سے 20 ہزار 665 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔