کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین کے ساتھ سی جی ٹی این کا خصوصی انٹرویو

2023/02/11 16:37:22
شیئر:

تین سال قبل کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین نے چین کا دورہ کیا تھا۔ وہ وبا پھوٹنے  کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما تھے۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ ان کے دورے  کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ کمبوڈیا چینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ تین سال بعد وزیر اعظم ہن سین نے دوبارہ چین کا دورہ کیا۔دورہ چین کے بارے میں سی جی ٹی این کے خصوصی انٹرویو میں ہن سین نے کہا کہ کچھ ممالک کمبوڈیا پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ کمبوڈیا ان کے سیاسی راستے پر چلے ۔اگرچہ کمبوڈیا غریب اور پسماندہ ہے لیکن اس کا اپنا وقار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا  وہ نہیں کر سکتا جو دوسرے چاہتے ہیں اور وہ  ہمارے قومی حالات کے مطابق نہیں ہیں۔ کچھ ممالک ہمیں مسلسل دھمکیاں دیتے ہیں اور ہم پر پابندیاں عائد کرتے ہیں۔ ہمیں  پختہ یقین ہے کہ چین یقینی طور پر ہمارے ساتھ ایسا نہیں کرے گا۔
چینی صدر  شی جن پھنگ کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کے حوالے سے ہن سین نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ  کی جانب سے تجویز کردہ یہ عظیم اقدامات ہیں۔ دنیا گہری تبدیلیوں اور تقسیم سے گزر رہی ہے اور عالمی نظام کو سنگین طور پر کمزور کیا جا رہا ہے. مجھے یقین ہے کہ دنیا ایک گاؤں کی طرح ہے جو بغیر کسی خطرے کے ہم آہنگی ، تعاون اور ترقی کی راہ پر  رہ سکتی ہے۔ ہمارا سب سے بڑا مقصد  فوجی محاذ آرائی کے بجائے عوام کے معاش کو بہتر بنانا ہے، ۔ انہوں نے کہا کہ  وہ صدر شی جن پھنگ کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کی تہہ دل سے ستائش کرتے ہیں ۔ اگر ان دونوں   اقدامات   کووسیع  پیمانے پر قبول کیا جاتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ دنیا جنگ کے کسی بھی خطرے کے بغیر   ہم آہنگ بقائے باہمی، مشترکہ خوشحالی اور روشن مستقبل کی حامل کمیونٹی بن جائے گی۔