روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری

2023/02/12 15:43:08
شیئر:

روسی وزارت دفاع  کی جانب سے  11 تاریخ کو حالیہ جنگ کے حوالے سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق  روسی فوج نے 10 تاریخ کو یوکرین میں توانائی کی اُن اہم تنصیبات پر خفیہ حملے کیے،  جو  یوکرین کے فوجی کارخانوں  کو توانائی کا تحفظ فراہم کرتی ہیں. گزشتہ دن اور رات کے دوران روسی فوج نے ریڈ لیمان ،ڈونیٹسک ، کوپینسک اور دیگر  مقامات میں تعینات یوکرین کی فوج ، توپ خانے، گولہ بارود کے ڈپو اور دیگر اہداف پر حملے کیے۔ اس کے علاوہ روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کی فوج کے 20 ڈرون بھی مار گرائے۔
اسی دن ، یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اطلاع دی کہ روسی فوج نے بخموت اور ریڈ لیمان کی سمت میں فوجیوں کے ارتکاز کو مضبوط کیا ہے ، اور یوکرینی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لئے فضائی طاقت بھی بھیجی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کی فضائیہ نے روسی فوج اور ہتھیاروں کے ذخیرے  اور فضائی دفاعی ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرین کی فوج نے ایک روسی ایس یو 25 لڑاکا طیارہ اور ایک ڈرون بھی مار گرایا ہے۔