جرمن اسکالر کا "نورڈ اسٹریم" پائپ لائن کے دھماکے کے حوالے سے بیانیہ

2023/02/12 16:25:44
شیئر:

امریکی  سینئر تفتیشی  صحافی سیمور ہرش نے 8 تاریخ کو اپنے ایک مضمون میں کہا کہ امریکی حکومت نے نورڈ اسٹریم پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کی۔ اس مضمون نے جرمنی میں بہت توجہ حاصل کی ہے، شیلر تھنک ٹینک کے اسکالر اوشینگ کو نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جرمن کمپنی کے "نورڈ اسٹریم" پائپ لائن منصوبے میں بڑی تعداد میں حصص ہیں، اور اس علاقے میں وسیع پائپ لائنیں بھی موجود ہیں۔اگر یہ مضمون درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکہ نے جرمن انفراسٹرکچر پر دہشت گردانہ حملہ کیا ہے۔ انہوں نے جرمن پارلیمنٹ  سے حقائق کی  کھلی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اس مضمون کو پڑھے گا وہ جرمن حکومت اور نارڈ اسٹریم 1 اور نارڈ اسٹریم 2 کے نجی اداروں  کے خلاف امریکہ کےغیر قانونی اقدام پر  حیران رہ جائے گا۔
متعلقہ اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اب  جرمنی  امریکی مائع گیس، ہائیڈروجن اور پٹرولیم کی مصنوعات پر زیادہ انحصار شروع کر دے گا ، شائد ہم اب توانائی کے لئے روس کے بجائے امریکہ پر انحصار کر رہے ہیں،لیکن یہ ایک دانشمندانہ اقدام نہیں ہے.