ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد چین کی جانب سے امداد

2023/02/12 16:22:03
شیئر:

 
ترکیہ میں شدید زلزلہ آنے کے بعد ترکیہ کی حکومت کی درخواست پر بیجنگ میونسپل فائر بریگیڈ، چینی زلزلہ ایمرجنسی سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر اور ایمرجنسی جنرل اسپتال کے اہلکاروں پر مشتمل ایک چینی ریسکیو  ٹیم آٹھ تاریخ کو آفت زدہ علاقے میں پہنچی ۔ دس تاریخ تک مجموعی طور پر 288افراد پر مشتمل  15 چینی سوشل ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔
ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے نے چینیوں کے دل کو چھو لیا، کیونکہ چینی لوگوں کو ماضی میں وین چھوان   زلزلے کے درد کا سامنا رہا ہے اور وہ  زلزلے سے ہونے والے  نقصانات سے  واقف ہیں ۔ چین نے  ہنگامی ریسکیو میں حصہ لینے کے لیے فوری طور پر کام کیا،  اور اپنی ریسکیو ٹیموں کو  ترکیہ بھیجا ۔اس کے علاوہ شام کی امداد کے لیے بھی چین نے فوری کاروائی کی، چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی ریسکیو ٹیم امدادی سامان کے ساتھ خصوصی طیارے  کے ذریعے  گزشتہ جمعرات کی رات کو  شام پہنچی۔ ہم چینی لوگ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے افراد  کی جلد بحالی کے لئے دعا گو ہیں۔