ترکیہ کا زلزلہ اس خطے میں صدی کا سب سے سنگین واقعہ ہے ، اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل

2023/02/12 15:49:11
شیئر:

 ۱۱فروری کو  اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور  ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر  مارٹن گریفتھس نے ترکیہ کے صوبہ کہرامنماراس میں آفت زدہ علاقے کے دور ے پر معائنے کے دوران کہا کہ اس ماہ کی 6 تاریخ کو  جنوبی ترکیہ میں آنے والا شدید زلزلہ اس خطے میں گزشتہ 100 سال میں آنے والا سب سے سنگین واقعہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ  میں 10 متاثرہ صوبے بحالی کے مرحلے میں داخل ہونے والے ہیں، یہ صوبے انسانی امداد پر انحصار کرتے ہوئے ہاؤسنگ پلاننگ اور تعمیر نو پر جلد عمل درآمد شروع کر دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ متاثرین کو امداد  اور روزمرہ کی ضروریات، خوراک اور طبی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈز جمع کرنا جاری رکھے گا ۔