ترک صدر کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین سے اظہارِ تعزیت

2023/02/12 15:55:09
شیئر:

11 فروری کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے صوبہ دیار باقر اور صوبہ سانلیورفا میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ 6 تاریخ کو آنے والے زلزلے کی شدت اور طاقت 1999 میں ترکیہ میں آنے والے مرمرہ  زلزلے سے تین گنا زیادہ تھی۔ زلزلے کے بعد سے حکومت نے تمام ریاستی اداروں کو متحرک کر دیا ہے اور زلزلے سے نجات کے لیے تمام وسائل استعمال کیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت لاکھوں عمارتوں کی تعمیر نو کا منصوبہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے چند ہفتوں میں ٹھوس اقدامات شروع ہو جائیں گے۔ اس وقت تمام یونیورسٹیوں نے آن لائن کلاسز  شروع کر دی ہے، اور یونیورسٹی کے ہاسٹلز  کو آفت زدگان کے گھر وں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیمہ کیمپس لگانے کے علاوہ حکومت نے کنورٹڈ کنٹینر ہاؤسز کی تنصیب شروع کر دی ہے۔
اس کے علاوہ  ترک صدر رجب طیب اردگان نےمشکل کی اس گھڑی میں  امداد فراہم کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا۔