برطانیہ میں مختلف شعبوں کی شخصیات چین کے معاشی امکانات کے بارے میں پرامید

2023/02/12 15:58:44
شیئر:

برطانیہ میں 48 گروپ کلب، برطانیہ چائنا بزنس کونسل اور برطانیہ میں چائنا  چیمبر آف کامرس نے حال ہی میں لندن میں "آئس بریکر" 2023 نیا سال منانے  کی تقریب کا انعقاد کیا۔ متعدد شرکاء نے کہا کہ وہ چین کی اقتصادی ترقی کے بارے میں پرامید ہیں اور چین برطانیہ تعلقات خاص طور پر دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے۔
برطانیہ میں چین کے سفیر چن ژی گوانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور برطانیہ میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو   باہمی تعاون کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے، تبادلوں کے ذرائع کو وسیع کرنے اور چین برطانیہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے مثبت کوششوں میں مل کر کام کرنا چاہئے۔
برٹش 48 گروپ کلب کے چیئرمین اسٹیفن پیری نے اپنی تقریر  میں کہا کہ چین کی ترقیاتی کامیابیوں نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے اور چین کے ساتھ تعاون برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ نظریاتی اختلاف  سے نمٹنے کے لیے  برطانیہ اور چین کے  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو "آئس بریکر" کے جذبے  کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین باہمی تفہیم کو بڑھانے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔
تقریب میں چین اور برطانیہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ چین برطانیہ تعاون دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے اور چین برطانیہ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔