امریکی اہلکار نے نارڈاسٹریم گیس پائپ لائن تباہ کرنے کا اعتراف کیا ہے،روسی وزیر خارجہ

2023/02/13 09:55:42
شیئر:

بارہ فروری کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےاپنے بیان میں کہا کہ درحقیقت امریکی اہلکار نے یہ اعتراف کیا ہے کہ امریکا،  نارڈاسٹریم-۱ اور  نارڈاسٹریم-۲ گیس پائپ لائن دھماکوں کا ذمہ دار ہے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکا ، روسی توانائی کے وسائل اور جرمن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ابھرنے والے  ایک مضبوط اتحاد  کو متعدد امریکی کمپنیوں کی اجارہ داری کے لیے ایک خطرہ سمجھتا ہے ۔ امریکا نہیں چاہتا کہ کوئی ملک اس کے مقابلے پر آئے،اس لیے اس اتحاد کو تباہ کرنا ضروری ہے ۔ 
گزشتہ سال ستمبر میں روس سے یورپ تک قدرتی گیس کی ترسیل کرنے والی نارڈاسٹریم پائپ لائن-۱ اور ۲ میں ، سویڈن اور ڈنمارک کے قریب سمندری حدود میں چارمقامات پر رساو ہوا۔ ڈنمارک اور سویڈن کی تفتیش کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا  کہ پائپ لائن کو تباہ کیا گیا ہے،تاہم مزید تفصیلات پیش نہیں ہوئیں۔