چینی حکومت کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ ترکیہ پہنچ گئی

2023/02/13 09:36:32
شیئر:

بارہ فروری کو  ترکیہ کے لیے چینی حکومت کی جانب سے امدادی سازوسامان کی پہلی کھیپ استنبول ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
مقامی وقت کے مطابق بارہ تاریخ کو صبح چار بج کر بیس منٹ اور سہ پہر  تین بج کر چھتیس منٹ پر چینی حکومت کی جانب سے امدادی سازوسامان کی پہلی کھیپ کو لے جانے والی دوسری اور تیسری  پروازیں استنبول ایئرپورٹ پہنچیں، یوں چینی حکومت کی جانب سے پہلی کھیپ کا تمام سامان ترکیہ تک پہنچ گیا  ہے۔ اس سازوسامان میں خیمے اور کمبل وغیرہ شامل ہیں جن کی آفت زدہ علاقوں میں اشد ضرورت ہے۔