امریکی حکومت کو فوری طور پر شام پر عائد یکطرفہ پابندیاں ختم کرنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ

2023/02/13 18:47:50
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تیرہ تاریخ  کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت کو شام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر اٹھانی چاہئیں، نہ کہ صرف نام نہاد "عارضی نرمی" کا سیاسی شو  دکھایا  جائے ۔ امریکہ کئی سالوں سے شام پر فوجی مداخلت اور غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کر رہا ہے جس نے شام کے معاشی بحران کو شدید طور پر بڑھا دیا ہے اور  آفات کا جواب دینے کی صلاحیت کو بہت کمزور کر دیا ہے۔ زلزلے کے بعد امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں نے شام میں پہلے 72 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں براہ راست رکاوٹ ڈالی جس سے صورتِ حال مزید خراب ہو گئی۔
 انہوں نے نشاندہی کی کہ جیسا کہ شامی کہتے ہیں،امریکہ انسانیت پسندی کے بجائے صرف سیاست کو دیکھتا ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ  ہم امریکی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ جغرافیائی سیاست کو چھوڑ کر  شام کے خلاف تمام غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ختم کرے اور ان آفات کے مزید منفی اثرات پیدا ہونے سے روکے۔