امریکی "غباروں" کا غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک کی فضائی حدود میں داخل ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/02/13 18:46:08
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف پچھلے ایک سال کے دوران ، امریکی بلند پرواز والے غبارے متعلقہ چینی حکام کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر دس سے زائد مرتبہ چین کی فضائی حدود  میں داخل ہوئے ہیں۔
چھ سال قبل نمیبیا کے پانیوں میں، زیر آب معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک امریکی بغیر پائلٹ کشتی دریافت ہوئی تھی۔مقامی میڈیا کا  خیال ہے کہ یہ بغیر پائلٹ کشتی دراصل امریکہ کی جانب سے جاسوسی پر مامور تھی۔درحقیقت، امریکہ دنیا کےسب سے بڑےجاسوسی نیٹ ورک کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا نگرانی اور جاسوسی کرنے والا ملک ہے۔