امریکا نارڈ اسٹریم واقعے سے روس-یورپ رابطے کو خراب کرنا چاہتا ہے.یورپی ماہر

2023/02/13 09:59:20
شیئر:

حال ہی میں امریکا کے سینئر تفتیشی رپورٹر سیمیور ہرش نے یہ انکشاف کیا تھا کہ "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن کو اڑانے کا منصوبہ، امریکا نےبنایا ہے۔کچھ یورپی ماہرین نے اس سے اتفاق کیا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ امریکا کا مقصد ، جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک اور روس کے مابین اقتصادی رابطے کو منقطع کرنا ہے۔
بارہ فروری کو یورپی پارلیمنٹ کے رکن گنر بیکر نے روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹریٹیجک وجوہات کی بنا پر  امریکا ، توانائی جیسے پہلوؤں پر یورپ-روس رابطے کو خراب کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔نارڈ اسٹریم کی تباہی ، اسی رویے کی عکاسی ہے۔
گیارہ فروری کوفرانسیسی فوجی ماہر لارینٹ ہیننگرنے بھی  فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ طور پر سبوتاژ کرنے کے بعد ، مغربی رائے عامہ کے ذریعے دوسرے ممالک کو موردِ الزام ٹھہرانے کا طریقہ  "امریکی روایت" بن چکا ہے۔