زلزلے سے ترکیہ اور شام میں 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک

2023/02/13 09:40:14
شیئر:

ترکیہ اور شام کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے اب تک  33 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ترکیہ کے 12 فروری کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے ترکیہ میں 29605 افراد ہلاک ہوئے۔ شام کی وزارت صحت نے 11 فروری کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے میں اب تک  1408 افراد ہلاک اور 2341 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی ریسکیو ٹیم کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروہ کے زیر کنٹرول علاقے میں اب تک 2167 افراد ہلاک اور 2950 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق  بارہ تاریخ کی دوپہر  جنوبی ترکیہ کے شہر انتاکیا میں سرچ اینڈ ریسکیو میں حصہ لینے والی چینی ریسکیو ٹیم نے منہدم عمارت کے ملبے میں زندہ بچ جانے والے ایک اور شخص کو بچالیا، اس وقت زلزلہ آنے کے بعد 150 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا تھا۔