رواں سال چین دیہات کے احیاء پر زور دے گا

2023/02/13 17:46:46
شیئر:

2023کے لیے دیہات کےہمہ گیر  احیاء  کے حوالے سےتیرہ تاریخ کو  ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔اس رپورٹ میں اناج اور اہم زرعی پیداوار  کی فراہمی کو یقینی بنانا ، زرعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، زرعی سائنسی و تکنیکی بنیاد کو مضبوط بنانا ، انسداد غربت کی مہم میں حاصل کردہ نتائج کو مضبوط بنانا ،  کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور خوبصورت گاوں کی تعمیر شامل ہیں ۔ 

دستاویز میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت تعمیر میں سب سے مشکل اور کٹھن کام دیہی علاقوں کی ترقی ہے۔ اس وقت چین کی ترقی کو  مواقع اور چیلنجز  ایک ساتھ درپیش ہے ۔ دیہات اور زراعت سے متعلق  مسائل  کو کامیابی سے حل کرنا  سی پی سی کے امور میں اولین ترجیح ہے۔  دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے اور زراعت اور دیہی علاقوں کی جدت کاری کو تیز کرنے کے لئے پورے معاشرے کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے.