چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر ترکیہ اور شام کےعوام کی جلد از جلد زلزلے کی تباہی پر قابو پانے کے لیے فعال طور پر مدد کرے گا، چینی وزارت خارجہ

2023/02/13 17:38:11
شیئر:

تیرہ فروری کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلے کے بعد سے چین نے دونوں ممالک کے لئےموثر حمایت اور مدد  فراہم کی ہے۔ چینی حکومت کی طرف سے ترکیہ کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 11 اور 12 فروری کو استنبول پہنچی، جس میں کمبل اور  خیمے سمیت دیگر سازوسامان شامل ہیں۔
وانگ وین بین نے کہا کہ چینی حکومت شام کے لیے انسانی امداد کے عمل کو تیز کر رہی ہے، جس میں 30,000 فرسٹ ایڈ کٹس، 20,000 کمبل، 10,000 سوتی کپڑے، 300 کاٹن ٹینٹ، وینٹی لیٹرز، ادویات، آکسیجن جنریٹر اور دیگر سامان شامل ہے، یہ سامان  جلد از جلد بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  220 ٹن گندم شام کے لیے روانہ ہو رہی ہے، اور بقیہ 3,000 ٹن چاول اور گندم اس ماہ میں بھیج دی جائے گی۔